QR CodeQR Code

ایس یو سی کے زیراہتمام پنجاب میں ریلیف آپریشن

14 May 2020 21:36

علامہ ساجد علی نقوی اور الزہراؑ اکیڈمی کراچی کی جانب سے دوسرے علاقوں کیطرح پنجاب کے مختلف اضلاع میں مستحق اور نادار گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پیدا ہونیوالی صورت حال کے بعد ملک بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی اور الزہراؑ اکیڈمی کراچی کی جانب سے دوسرے علاقوں کیطرح پنجاب کے مختلف اضلاع میں مستحق اور نادار گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ کرونا ریلیف آپریشن کے دوسرے مرحلہ میں روجھان مزاری میں 100، موضع تنگو میرنیوالہ تحصیل احمد پور سیال میں 50، سرگودھا میں 100، منکیرہ بھکر میں 200، جلال پور میں 60، شجاع آباد میں 35، سید والا میں 25، جام پور میں 62، خان بیلہ میں 30، موضع کھوکراں ملتان 40، چکوال میں 100، تحصیل خوشاب میں 150، مبارکپور میں 100، تحصیل جتوئی میں 100، موضع سلطان کوٹ لیہ میں 50، اوکاڑہ میں 210، فیصل آباد میں 150 اور تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ کے مختلف علاقوں چک نمبر 485 ہندلانہ، چک نمبر 488، چک نمبر 483، چک نمبر 490 میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 862735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/862735/1/ایس-یو-سی-کے-زیراہتمام-پنجاب-میں-ریلیف-آپریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org