QR CodeQR Code

لاہور، یوم علیؑ کے جلوس کے روٹ کو ڈس انفیکٹ کیا گیا

15 May 2020 09:26

صحافی : تصور حسین شہزاد

ایم ڈبلیو ایم لاہور کے رہنما خرم نقوی کا کہنا تھا کہ جلوس کی برآمدگی پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ جلوس ضرور برآمد ہوگا، اس لئے ہم عزاداروں کی حفاظت کے پیش نظر یہ اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ ہے، اس سے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا، مومنین کے حوصلے بلند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم علیؑ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر مجلس وحدت مسلمین لاہور کی جانب سے ڈس انفیکٹ کیا گیا۔ اس موقع پر سید خرم نقوی کی قیادت میں کارکنوں نے اندرون شہر کی نثار حویلی سمیت دیگر امام بارگاہوں میں اینٹی وائرس سپرے کیا جبکہ مرکزی جلوس کے پورے روٹ اور راستے میں آنیوالے تھانوں میں بھی سپرے کیا گیا۔ اس موقع پر خرم نقوی کا کہنا تھا کہ جلوس کی برآمدگی پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ جلوس ضرور برآمد ہوگا، اس لئے ہم عزاداروں کی حفاظت کے پیش نظر یہ اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ ہے، اس سے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا، مومنین کے حوصلے بلند ہیں۔


خبر کا کوڈ: 862794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/862794/1/لاہور-یوم-علی-کے-جلوس-روٹ-کو-ڈس-انفیکٹ-کیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org