QR CodeQR Code

ناصر شیرازی کا دورہ علی پور، 200 خاندانوں میں راشن تقسیم 

21 May 2020 15:24

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع نے لاک ڈان میں بھرپور فعالیت کا اظہار کیا ہے اور بالخصوص علی پور کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، ان شاء اللہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے چیئرمین سید ناصر عباس شیرازی ڈیرہ غازیخان کے بعد امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے علی پور پہنچ گئے، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان علی کاظمی، سید شاکر حسین کاظمی اور دیگر نے استقبال کیا۔ ناصر عباس شیرازی کو لاک ڈان کے دوران ضلع علی پور کی جانب سے جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی، سید رضوان کاظمی نے بتایا کہ اب تک ضلع علی پور میں ایک ہزار متاثرہ گھرانوں تک المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے پلیٹ فارم سے امداد پہنچائی گئی ہے۔ اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ علی پور میں لاک ڈان سے متاثرہ 200 گھرانوں میں مزید راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس سے سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اقتدار حسین نقوی، سید رضوان علی کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔ بعدازاں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع نے لاک ڈان میں بھرپور فعالیت کا اظہار کیا ہے اور بالخصوص علی پور کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، ہماری کوشش ہوگی ہر غریب تک پہنچا جائے۔


خبر کا کوڈ: 864054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/864054/1/ناصر-شیرازی-کا-دورہ-علی-پور-200-خاندانوں-میں-راشن-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org