QR CodeQR Code

لاہور، حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس

21 May 2020 20:35

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام لاہور میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہمیشہ عالم اسلام کی پیٹھ پر وار کرتا آیا ہے، لیکن ڈیل آف سنچری کے ذریعے اس نے مسلمانوں کے سینے میں خنجر گھونپنے کی کوشش کی ہے، ناجائز صیہونی ریاست کیخلاف آج دنیا بھر میں نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم مظلومین فلسطین کیساتھ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام حمایت مظلومینِ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ قاف کے رہنما سینٹر کامل علی آغا نے کہا کہ یہود ونصاری کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ استکباری طاقتوں کی رعونت پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے، خمینی بت شکن کی کوششوں کی بدولت آج دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں آواز بلند ہو رہی ہے، یہ آواز اسی انداز سے دنیا کے کونے کونے تک پھیلے گی۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے القدس سمینار کے انعقاد پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صیہونی ریاست کیخلاف آج دنیا بھر میں نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم مظلومین فلسطین کیساتھ کھڑے ہیں۔ کانفرنس سے علامہ امین شہیدی، علامہ احمد اقبال رضوی، خرم نواز گنڈا پور، سید اسد عباس نقوی، سیدہ زہرا نقوی، عارف حسین الجانی سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 864100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/864100/1/لاہور-حمایت-مظلومین-فلسطین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org