QR CodeQR Code

کراچی، آئی ایس او کی القدس آگاہی مہم جاری

22 May 2020 01:00

عالمی یوم القدس کی آگاہی مہم کے سلسلے میں تین تلوار اور اسٹار گیٹ پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت امام خمینیؒ کے فرمان پر ماہ مبارک رمضان میں جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں القدس تشہیری مہم و احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اسی مناسبت سے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کی آگاہی مہم کے سلسلے میں تین تلوار اور اسٹار گیٹ پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کے دوران آئی ایس او کے کارکنان نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر کورونا وبا کے باعث حکومتی ایس او پیز کا بھی مکمل خیال رکھا گیا۔


خبر کا کوڈ: 864137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/864137/1/کراچی-ا-ئی-ایس-او-کی-القدس-آگاہی-مہم-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org