0
Friday 22 May 2020 01:01

پشاور، یوم القدس سرگرمیاں

اسلام ٹائمز۔ علماء و مشائخ کونسل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشاور میں یوم القدس گول میز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کونسل کے چیئرمین مولانا محمد شعیب، علامہ عابد حسین شاکری اور دیگر نے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں قدس کمیٹی پشاور کے اراکین علامہ عابد حسین شاکری اور مظفر علی اخونزداہ نے پشاور پریس کلب میں کل نکالی جانے والی ریلی اور یوم القدس کی اہمیت کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ پشاور میں مختلف تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم قدس کمیٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ریلی نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد کوچہ رسالدار سے برآمد ہوگی۔ اس سلسلے میں تشہیری مہم بھی بھرپور انداز میں جاری ہے اور مین شاہراوں پر بینرز اور پینافلیکسز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ ریلی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ جرگہ، جامعہ شہید عارف الحسینی سمیت دیگر مقامی تنظیموں کی نمائندگی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 864140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش