QR CodeQR Code

لاہور، شیعہ علماء کونسل کی القدس ریلی

22 May 2020 22:03

شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام القدس ریلی سے خطاب میں صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی طرف قدم فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہوگا اور شدید عوام رد عمل ہوگا، ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب شیعہ سنی اتحاد کیساتھ بیت المقدس آزاد ہوگا اور ہم وہاں نماز ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پنجوں سے بیت المقدس کو آزاد کروانے کیلئے شیعہ سنی اتحاد کیساتھ ایران اور سعودی عرب تنازع کو بھی ختم کرنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں نماز جمعتہ الوداع کے بعد القدس ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور میں صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں القدس ریلی پریس کلب سے پی آئی اے بلڈنگ تک نکالی گئی۔ مظاہرین نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا اور مختصر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 864291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/864291/1/لاہور-شیعہ-علماء-کونسل-کی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org