0
Friday 22 May 2020 22:49

یوم القدس، گلگت میں جے ایس او کی ریلی

اسلام ٹائمز۔ گلگت میں جے ایس او کے زیر اہتمام یوم القدس کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے امریکہ و اسرائیلی پرچم نزر آتش کر دیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا یوم القدس مظلومین جہاں کی حمایت اور ہر ظالم سے اظہار برائت کا دن ہے۔ اسرائیل کا منحوس وجود امت مسلمہ کے لئے ایک چیلنج ہے جسے صفحہ ہستی سے مٹانا ہوگا۔ مقررین نے مسلم ممالک کے سربراہان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، بیت المقدس کی آزادی پوری ملت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ اگر عالمی اسلامی اتحاد کی رسی تھام کر اسرائیل پر ایک ایک بالٹی پانی بھی ڈالے تو یہ بہہ جائے گا مگر افسوس یہ ہے کہ آج نام نہاد اسلامی ممالک کے حکمران امریکہ اور اسرائیل کے سامنے سرنگوں ہیں جن کا خمیازہ پورے عالم اسلام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 864298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش