0
Saturday 23 May 2020 01:48

ملتان، تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام ریلی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، مطفرگڑھ، ڈیرہ غازیخان، لیہ، بھکر، علی پور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں نماز جمعہ کے بعد القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ ملتان میں مرکزی ریلی تحریک آزادی القدس کے پلیٹ فارم سے امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی، ریلی میں علمائے کرام کے علاوہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ریلی کے شرکاء نے ماسک پہن کر شرکت کی۔ ریلی کے دوران سماجی فاصلوں کا خصوصی خیال رکھا گیا، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما علی اشتر نے خطاب کیا۔ ریلی میں علامہ قاضی نادر علوی، ڈویژنل صدر شہریار حیدر، مولانا وسیم معصومی، مولانا اعجاز بہشتی، مولانا عمران ظفر، مولانا صابر بلوچ، مولانا سید علی حسنین، مولانا فرمان علی روحانی اور دیگر شریک تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ انہوں نے کراچی میں ہونے والے طیارہ سانحے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عید سے قبل ایک بار پھر قوم سوگوار ہے، آج ہر آنکھ اشکبار ہے، متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش