0
Saturday 23 May 2020 03:33

یوم القدس، ایم ڈبلیو ایم کراچی کا احتجاج

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے، جن کا مقصد کشمیر، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت اور طاغوتی طاقتوں سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرنا تھا۔ ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔ کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان کے باہر بعد نماز جمعہ منعقد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ غلام عباس کمیلی، علامہ ملک غلام عباس و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں ایس او پیز پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے شرکاء نے ضروری فاصلہ برقرار رکھا۔ مظاہرے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل، امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے استکباری قوتوں کے خلاف  فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر امریکی، اسرائیلی اور بھارتی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 864343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش