0
Saturday 23 May 2020 18:03

لاہور، آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی القدس ریلی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام لاہور میں مال روڈ پر ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک یوم القدس کی مناسبت سے القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد کشمیر، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت اور طاغوتی طاقتوں سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرنا تھا۔ ریلی کی قیادت مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کی۔ ریلی میں حکومتی ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے محدود تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
صحافی : تصور حسین شہزاد
خبر کا کوڈ : 864502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش