QR CodeQR Code

لاہور، آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی القدس ریلی

23 May 2020 18:03

صحافی : تصور حسین شہزاد

مقررین نے کہا کہ آج دنیا بھر میں امریکہ اور اس کے حواری ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں، ہم مظلومینِ جہاں کی حمایت و نصرت جاری رکھیں گے چاہے اس راہ میں جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ ریلی سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں ایس او پیز پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے شرکاء نے ضروری فاصلہ برقرار رکھا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام لاہور میں مال روڈ پر ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک یوم القدس کی مناسبت سے القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد کشمیر، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت اور طاغوتی طاقتوں سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرنا تھا۔ ریلی کی قیادت مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کی۔ ریلی میں حکومتی ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے محدود تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 864502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/864502/1/لاہور-ا-ئی-ایس-او-اور-ایم-ڈبلیو-کی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org