QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم رہنماء ناصر شیرازی کا پاراچنار کا دورہ

2 Jun 2020 00:17

وفد نے سید ناصر عباس شیرازی کی قیادت میں مرکزی پیش نماز علامہ شیخ فدا حسین مظاہری سے ملاقات کی، وفد میں مرکزی رہنماء ایم ڈبلیو ایم آصف رضا ایڈووکیٹ، ارشاد حسین بنگش، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید نقی شاہ اور مرکزی امام بارگاہ کی جانب سے علامہ خیال حسین اور علامہ الطاف حسین بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے وفد کے ہمراہ پاراچنار کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور علاقائی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے سید ناصر عباس شیرازی کی قیادت میں مرکزی پیش نماز علامہ شیخ فدا حسین مظاہری سے ملاقات کی، وفد میں مرکزی رہنماء ایم ڈبلیو ایم آصف رضا ایڈووکیٹ، ارشاد حسین بنگش، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید نقی شاہ اور مرکزی امام بارگاہ کی جانب سے علامہ خیال حسین اور علامہ الطاف حسین بھی موجود تھے۔

ناصر شیرازی نے مجلس علماء اہلبیت کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر علامہ زاہد حسین اور علامہ محمد روحانی سے ملاقات کی۔ بعدازاں ناصر عباس شیرازی نے مدرسہ خامنہ ای میں بزرگ عالم دین اور تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسینی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قومی مسائل پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ وفد نے مقامی کارکناں کے ہمراہ شہید قائد عارف حسین الحسینی کے مزار پر خاضری دی، جہاں پر دعائے کمیل اور عزاداری کا بھی اہتمام کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 866054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/866054/1/ایم-ڈبلیو-رہنماء-ناصر-شیرازی-کا-پاراچنار-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org