QR CodeQR Code

ٹی این ایف جے ملتان ریجن اجلاس

4 Jun 2020 23:22

اجلاس میں صوبائی نائب صدر علامہ سید باقر علی نقوی، سپریم کونسل ٹی این ایف جے کے سینئر رکن علامہ سید زاہد عباس کاظمی، علامہ عمران عباس اور دیگر زعماء بھی شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ملتان ریجن کا تنظیمی اجلاس صوبائی صدر پنجاب کونسل علامہ سید حسین مقدسی کی صدارت میں ممتاز آباد ملتان میں منعقد ہوا۔ جس میں ملتان ریجن کی ضلع کونسلوں کی کابینہ تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں صوبائی نائب صدر علامہ سید باقر علی نقوی، سپریم کونسل ٹی این ایف جے کے سینئر رکن علامہ سید زاہد عباس کاظمی، علامہ عمران عباس اور دیگر زعماء بھی شریک تھے۔ ملتان ریجن کیلئے سید قمر حسنین نقوی ناظم الامور، سید محتشم نقی نقوی صدر، سید احمد عدنان سینئر نائب صدر، سید سعید حسین زیدی نائب صدر،سید مبشر نقوی جنرل سیکرٹری، سید باقر شمسی ایڈیشنل سیکرٹری اور ملک شاہد عباس کو جوائنٹ سیکرٹری نامزد کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 866604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/866604/1/ٹی-این-ایف-جے-ملتان-ریجن-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org