0
Friday 5 Jun 2020 20:07

مقبوضہ کشمیر میں امام خمینی (رہ) کی برسی

  • مقبوضہ کشمیر میں مختلف دینی تنظیموں کے زیر اہتمام امام خمینی (رہ) کی برسی منعقد

    مقبوضہ کشمیر میں مختلف دینی تنظیموں کے زیر اہتمام امام خمینی (رہ) کی برسی منعقد

اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر بھر میں مختلف دینی تنظیموں کی جانب سے امام خمینی (رہ) کو ان کی 31ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس دوران موجودہ حالات اور کووڈ 19 کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھتے ہوئے تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بانی انقلاب اسلامی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ادھر جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے امام خمینی کو شاندار الفاظ میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی آج بھی انسانیت سے سرشار دلوں میں زندہ ہیں جس کا ثبوت آج بھی دنیا میں جگہ جگہ ملاحظہ کیا جاسکتا ہے اور امریکہ کی مظلوم سیاہ فام کمیونٹی بھی آج اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ مولانا مسرور انصاری نے کہا کہ افکار امام خمینی (رہ) دنیا بھر کے مظلومین کے لئے مشعل راہ ہیں اور امام راحل کے افکار کی پیروی میں مظلوم قوموں کی آزادی اور سرافرازی مضمر ہے۔

درایں اثنا جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ موجودہ لاک ڈاؤن اورر وبائی صورتحال کی وجہ سے تنظیم کی طرف سے کوئی روایتی تقریب منعقد نہیں ہوسکی۔ اس سلسلے میں انجمن شرعی شیعیان نے جن علمائے دین اور معززین سے رابطہ کرکے ان کے ویڈیو پیغامات حاصل کئے، ان میں امام خمینی (رہ) کے پوتے آیت اللہ سید حسن موسوی خمینی، انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی، آیت اللہ شیخ علی، آیت اللہ مختاری، نمائندہ ولی فقیہ برائے ہند حاج مہدوی پور، ڈاکٹر علی چگنی، مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام، مولانا ڈاکٹر قلب صادق، خورشید احمد قانونگو، اچاریہ پرمود کرشنم، سید شمس الرحمٰن، پروفیسر سید محمود مہدی رضوی، غلام حسن بابا، ڈاکٹر تسلیم رحمانی اور مولانا سید مدثر رضوی سے خصوصی ویڈیو پیغام حاصل کرکے انہیں سوشل میڈیا پر جاری کیا۔

اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں امام خمینی کو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے نہ صرف ایرانی قوم کو ہزار سالہ شہنشاہی نظام سے نجات دلا کر اسلام اور جمہوریت کی نعمات سے سرفراز کیا بلکہ ان کے برپا کردہ انقلاب نے دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمانوں کو احیائے دین کی طرف متوجہ کیا۔ ادھر ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پیروان ولایت کے زیر اہتمام ایک نشست منعقد ہوئی جس میں تنظیم سے وابستہ مرکزی اراکین نے امام خمینی (رہ) کی مجاہدانہ زندگی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تنظیم کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے امام خمینی کو ایک عظیم الشان قائد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انقلابی اور آفاقی شخصیت تا ابد زندہ و جاوید حقیقت بن گئی ہے آپ کے افکار تا روز آخر باطل کے آنکھوں میں کانٹوں کا کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 866731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش