QR CodeQR Code

کراچی، کورونا سے انتقال کرنیوالوں کے غسل کیلئے تربیتی سیشن

10 Jun 2020 00:13

ترجمان آئی ایس او کے مطابق ہمارے جوانوں نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے، کورونا وائرس کی بدترین صورتحال نے ہر طبقہ کو متاثر کیا ہے، ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کے تمام طبقات ایک دوسرے کی مدد کریں تاکہ مشکل کا یہ دور جلد اپنے اختتام کو پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جعفرطیار یونٹ کی جانب سے ملیر کے مضافات اور جعفرطیار سوسائٹی میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر جانے والے افراد کے غسل و کفن کے اہتمام کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور ان کیلئے تربیتی سیشن کا انتظام کیا گیا ہے، تمام غسل مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار میں دیئے جائیں گے۔ ترجمان آئی ایس او کے مطابق ہمارے جوانوں نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے، کورونا وائرس کی بدترین صورتحال نے ہر طبقہ کو متاثر کیا ہے، ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کے تمام طبقات ایک دوسرے کی مدد کریں تاکہ مشکل کا یہ دور جلد اپنے اختتام کو پہنچے۔


خبر کا کوڈ: 867602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/867602/1/کراچی-کورونا-سے-انتقال-کرنیوالوں-کے-غسل-کیلئے-تربیتی-سیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org