1
Tuesday 16 Jun 2020 18:50

کراچی، کورونا مریضوں کیلئے فری ہسپتال کا قیام

اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں اپنی دہشت مچا رکھی ہے ور لاکھوں افراد کو نشنہ بنیا ہے، وہیں پاکستا میں بھی اس وائرس نے اپنی تباہ کاریوں سے عوام میں شدید پریانی ایجا کی ہے، س وائرس کی وجہ سے جہاں عوام میں نفسیاتی مسائل ججم لے رہے ہیں وہیں معاشی بدحالی نے بھی عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ ایسی صورتحال میں کہ جہاں پرائیوٹ ہسپتالوں میں تو دور کی بات سرکری ہسپتالوں میں بھی کورونا مریضوں کیلئے گنجائش نہیں بچی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرائیوٹ ہسپتال بھاری فیس لے کر مریضو کی دیکھ بھال کرہے ہیں لیکن غیب عوام دھکے کھانے پر مجبور ہے۔ اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے پاکستان کے شہر کراچی میں پہلا پرائیوٹ فری اسپتال جے ڈی سی اور معروف سماجی رہنما حیند لاکھانی صاحب کی کوششوں سے "حسین لاکھانی اسپتال" جو کہ حیند لاکھانی صاحب کے والد کے نام پر ہے انشاءاللہ کراچی کے عوام کیلئے بمعہ آئی سی یو اور ادویات بالکل مفت 10 دن میں کھول دیا جائے گا۔ اس موقع پر جے ڈی سی چیئرمین ظفر عباس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے ہمارے ملک کے نظام صحت کی قلعی کھول دی ہے، صحت سے متعلق تمام مافیاز عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہیں، چھوٹے پرائیوٹ ہسپتال فی مریض 90،000 جبکہ بڑے ہسپتال 150،000 تک چارج کررہے ہیں، جبکہ سرکاری ہسپتالوں کا حال ہم سب کے سامنے ہے کہ اگر صحت مند انسان بھی وہاں جائے تو مریض بن کر نکلے گا، ایسے میں جے ڈی سی نے مخیر حضرات کے تعاون سے یہ ایک کوشش کی ہے، انشاء اللہ اپنی استطاعت کے مطابق خدمت کے اس عمل کو جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 869014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش