QR CodeQR Code

سرگودہا، ٹائیگر فورس میدان عمل میں

17 Jun 2020 10:14

اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کے تحت وزیراعظم کے کہنے پر پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور قانون کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرگودہا میں بھی مصروف عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی وباء کیوجہ سے پورے ملک میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر ادارے، تنظیمیں اور محکمے مصروف عمل ہیں۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کے تحت ملک کے وباء زدہ علاقوں میں لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کے کہنے پر تشکیل دی گئی پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور قانون کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرگودہا میں بھی مصروف عمل ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس سمیت ایسے تمام اداروں اور تنظیموں کا کردار قابل تحسین ہے۔


خبر کا کوڈ: 869080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/869080/1/سرگودہا-ٹائیگر-فورس-میدان-عمل-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org