0
Thursday 18 Jun 2020 09:45

مقبوضہ کشمیر، بین المذاہب و بین المسالک اجلاس

  • انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام ضلع بڈگام میں بین المذاہب و بین المسالک اجلاس منعقد

    انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام ضلع بڈگام میں بین المذاہب و بین المسالک اجلاس منعقد

اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ دنوں کئی مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کو نقضان پہنچانے اور یہاں صدیوں سے قائم مثالی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم کوششوں کے تناظر میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے بڈگام میں بین المذاہب و بین المسالک اجلاس منعقد ہوا۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی خانہ نظربندی کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ نظامت کے فرائض آغا سید عابد حسینی نے انجام دیئے۔ اجلاس میں جن بین المذاہب و مسالک معززین نے شرکت کی ان میں مفتی عظم مفتی ناصر الاسلام، متحد مجلس علماء کے چیئرمین میر واعظ ڈاکٹر محمد عمر فاروق کے نمائندہ مولانا سید شمس الرحمٰن، ایڈوکیٹ زاہد علی، حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو، جمعیت اہلحدیث کے نمائندہ شفاعت احمد فاروقی، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے عبدالخالق حنیف، مولانا نثار احمد پالپوری، گرودوارہ پربند کمیٹی کے صدر سردار ستپال سنگھ، ہندو سماج کمیٹی کے جرنل سیکریٹری اوتار کرشن گنجو وغیرہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی سمیت انجمن شرعی شیعیان کے کئی سرکردہ اراکین جن میں ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مہدی، غلام محمد ناگو، سید حسین الموسوی، سید یوسف الموسوی، آغا سید محمد عقیل الموسوی، آغا سید احمد الموسوی بھی مجلس میں شامل تھے۔

اجلاس میں موجودہ وبائی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے دوران وادی کشمیر میں کئی مذہبی مقامات پر پیٹرول بمب حملوں کی شدید الفاظ میں مذت کرتے ہوئے ان کاروائیوں کے سدباب کے لئے متحدہ کوششوں پر زور دیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ موجودہ غیر یقینی، مخدوش اور سلگتے حالات میں کشمیری قوم کسی فرقہ وارنہ منافرت اور انتشار کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے۔ قراردار میں مختلف ایجنسیوں کے زرخرید آلہ کاروں کو خبردار کیا گیا کہ وہ اپنے مذموم ایجنڈا سے باز آئیں ورنہ انکی نشاندہی کے بعد انہیں شدید عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قرارداد میں کشمیر کی تمام مذہبی، سماجی اور باشعور افراد سے اپیل کی گئی کہ وہ مقامی اور علاقائی سطح پر اتحاد دشمن قوتوں سے چوکنا رہیں اور شرپسند عناصر کی نشاندہی میں تعاون دیں۔ قرارداد میں اس ضرورت کو شدت سے محسوس کیا گیا کہ اسطرح کی بین المذاہب و بین المسالک نشستوں کا تسلسل وادی کے دیگر اضلاع میں بھی جاری رہنا چاہیئے۔ قرارداد میں 5 اگست 2019ء سے مسلسل  نظربند انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی، متحدہ مجلس علماء کے صدر میر واعظ کشمیر عمر فاروق، جماعت اسلامی کے فیاض حمید اور دیگر قائدین کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 869233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش