QR CodeQR Code

لاہور، عظمت زہراؑ کانفرنس

19 Jun 2020 18:10

مقررین کا کہنا تھا کہ شان اہلبیتؑ میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، ملک فرقہ وارانہ بیانات کا متحمل نہیں ہوسکتا، دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے لاکھوں انسانوں کی قربانی دی ہے، ملک میں فرقہ وارانہ بیانات کی نئی لہر انتہائی افسوسناک ہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ملک میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المنتظر ایچ بلاک ماڈل ٹاون لاہور میں بین المسالک عظمت دختر رسولﷺ سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام مسالک کے علماء نے حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس میں علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا محمد عاصم مخدوم، علامہ ملک محمد باقر گھلو، مفتی سید عاشق حسین، قاسم علی قاسمی، سید لال مہدی، چودھری صغیر عباس ورک، علامہ امجد علی عابدی اور مولانا محمد اقبال نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شان اہلبیتؑ میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، ملک فرقہ وارانہ بیانات کا متحمل نہیں ہوسکتا، دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے لاکھوں انسانوں کی قربانی دی ہے، ملک میں فرقہ وارانہ بیانات کی نئی لہر انتہائی افسوسناک ہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ملک میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 869613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/869613/1/لاہور-عظمت-زہرا-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org