QR CodeQR Code

پشاور، متحدہ علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس

19 Jun 2020 23:27

مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ نے اسلام اور پاکستان کیخلاف مختلف سازشیں شروع کردی ہیں اور اس ضمن میں وہ ہمیں امداد و دیگر مد میں فنڈنگ کر رہے ہیں لیکن ہمیں سوچنا ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے ہمیں کمزور کرنے اور اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی متحدہ علماء و مشائخ کونسل خیبر پختونخوا کے زیراہتمام پشاور میں مختلف دینی جماعتوں کے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس سے کونسل کے مرکزی سرسپرست علامہ محمد یونس، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری، جے یو آئی کے مولانا حسین احمد مدنی، جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حنیف اللہ، عالمی متحدہ علماء مشائخ کونسل کے صوبائی چیئرمین مولانا محمد شعب، پاکستان بچائو تحریک کے غلام حسین آفریدی، علامہ سید شبیر الحسن، مدرسہ جامعہ عارف الحسینی کے علامہ عابد حسین شاکری، مولانا اقبال شاہ حیدری اور سید اظہر علی شاہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ نے اسلام اور پاکستان کیخلاف مختلف سازشیں شروع کردی ہیں اور اس ضمن میں وہ ہمیں امداد و دیگر مد میں فنڈنگ کر رہے ہیں لیکن ہمیں سوچنا ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے ہمیں کمزور کرنے اور اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 869656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/869656/1/پشاور-متحدہ-علماء-مشائخ-کونسل-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org