QR CodeQR Code

اصغریہ کا کورونا کیخلاف برسرپیکار ڈاکٹرز کو خراج تحسین

24 Jun 2020 11:42

ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مہیڑ شہر دادو میں تقریب ہوئی، اس موقع پر چیئرمین اصغریہ تحریک انجینئر سید حسین شاہ موسوی، مرکزی جنرل سیکریٹری شہزاد رضا، ڈویژنل رہنما میثم علی اصغری، تبلیغ دین مصطفیٰ کے انچارج انجنئیر حبیب اللہ حسینی بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام کورونا وائرس کے خلاف جہاد میں صف اول میں لڑنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مہیڑ شہر دادو میں تقریب ہوئی، اس موقع پر چیئرمین اصغریہ تحریک انجینئر سید حسین شاہ موسوی، مرکزی جنرل سیکریٹری شہزاد رضا، ڈویژنل رہنما میثم علی اصغری، تبلیغ دین مصطفیٰ کے انچارج انجنئیر حبیب اللہ حسینی بھی موجود تھے۔ تقریب میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز میں ضلع دادو کے ذمہ دار ڈاکٹر ہدایت علی کھوسو، ڈاکٹر امام الدین کھوسو، ڈاکٹر فہیم الدین سومرو، ڈاکٹر جاوید علی لاکیر شریک ہوئے۔ اصغریہ تحریک کے رہنماؤں نے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔


خبر کا کوڈ: 870537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/870537/1/اصغریہ-کا-کورونا-کیخلاف-برسرپیکار-ڈاکٹرز-کو-خراج-تحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org