QR CodeQR Code

سراج الحق کی علامہ طالب جوہری کے گھر آمد

24 Jun 2020 19:29

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے علامہ طالب جوہری کی دینی و علمی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔ مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر علامہ طالب جوہری کے بھائی ابوالقاسم جوہری، فرزندان علامہ ریاض جوہری، علامہ اسد جوہری، علامہ زوہیر عباس عابدی، ایس ایم نقی، سید ابرار حسن، سید محسن نذر اور میر تقی ظفر موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ممتاز ذاکر و عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر اہل خانہ اور دیگر افراد سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سراج الحق نے علامہ طالب جوہری کی دینی و علمی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، سیکرٹری کراچی عبد الوہاب، ضلع گلبرگ کے امیر فاروق نعمت اللہ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، علامہ طالب جوہری کے بھائی ابوالقاسم جوہری، فرزندان علامہ ریاض جوہری، علامہ اسد جوہری، علامہ زوہیر عباس عابدی، ایس ایم نقی، سید ابرار حسن، سید محسن نذر اور میر تقی ظفر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 870634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/870634/1/سراج-الحق-کی-علامہ-طالب-جوہری-کے-گھر-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org