QR CodeQR Code

اراکین اسمبلی کیلئے وزیراعظم کا عشائیہ

29 Jun 2020 13:29

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے کم ملاقاتیں ہوئیں تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی اور اتحادی اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ملکی معیشت کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت مستحکم کرنے پر بھرپور توجہ دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے کم ملاقاتیں ہوئیں تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی اور اتحادی اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 871494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/871494/1/اراکین-اسمبلی-کیلئے-وزیراعظم-کا-عشائیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org