QR CodeQR Code

لاہور، منور حسن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

4 Jul 2020 11:27

منصورہ لاہور میں منعقدہ ریفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ آج ملک میں ظلم و جبر ہے، مہنگائی اور بے روزگاری ہے ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی غلامی ہے، شیطانی سیاست، جاگیردارانہ ظالمانہ نظام مسلط ہے، اس نظام میں کرپٹ سرمایہ داروں اور ظالم جاگیرداروں نے عوام کا خون چوس لیا ہے، اس نظام کو چیلنج کرنا ہمیں ہماری قیادت سید مودودی، میاں طفیل محمد، قاضی حسین احمد اور سید منور حسن نے سکھایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی، سابق وزیر اعظم فلسطین اسماعیل ہانیہ، سیکرٹری جنرل عالمی مجلس اتحاد العلماء ڈاکٹر علی محی الدین قرداغی، رکن پارلیمنٹ یو کے افضل خان، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال، سجاد میر، افغانستان سے گلبدین حکمتیار، بزرگ حریت راہنما سید علی گیلانی، امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت حسینی، مولانا فضل الرحیم، پیر اعجاز ہاشمی، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 872377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/872377/1/لاہور-منور-حسن-کی-یاد-میں-تعزیتی-ریفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org