QR CodeQR Code

علامہ وحید کاظمی کا دورہ پاراچنار

6 Jul 2020 23:36

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے وفد کے ہمراہ دورہ پاراچنار کے موقع پر تحریک حسینی کے رہنماوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر تحریک حسینی علامہ عابد حسین جعفری اور دیگر موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے وفد کے ہمراہ دورہ پاراچنار کے موقع پر تحریک حسینی کے رہنماوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر تحریک حسینی علامہ عابد حسین جعفری اور دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ضلع کرم کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور تحریک حسینی کے رہنماوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں حالات کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ کیا۔ علامہ وحید کاظمی نے تحریک حسینی کے رہنماوں کو یقین دہائی کرائی کہ وہ فوری طور پر حالات سے مرکزی قیادت کو آگاہ کریں گے اور حالات کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 872895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/872895/1/علامہ-وحید-کاظمی-کا-دورہ-پاراچنار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org