QR CodeQR Code

جی بی الیکشن، روندو میں پی پی کی انتخابی مہم

7 Jul 2020 23:21

سکردو روندو حلقہ چار میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قانون ساز اسمبلی نجف علی نے منگل کے روز ایک بڑی ریلی نکالی۔ اپنے آبائی گائوں طورمک سے نکالی گئی ریلی ڈمبوداس پہنچی جہاں جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیاں زوروں پر ہیں، امیدواروں کی جانب سے کارنر میٹنگز، ریلیاں اور جلسے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سکردو روندو حلقہ چار میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قانون ساز اسمبلی نجف علی نے منگل کے روز ایک بڑی ریلی نکالی۔ اپنے آبائی گائوں طورمک سے نکالی گئی ریلی ڈمبوداس پہنچی جہاں جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ نجف علی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور معروف سوشل ایکٹوسٹ ہیں۔ روندو حلقہ چار میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کیلئے دو امیدواروں نجف علی اور وزیر حسن میں کھینچا تانی جاری ہے۔ وزیر حسن دو مرتبہ صوبائی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں جبکہ نجف علی پہلی مرتبہ قانون ساز اسمبلی کی نشست کیلئے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ حلقہ چار روندو کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ٹکٹ کیلئے ایک سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کیلئے دو، تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے چار، ایم ڈبلیو ایم کے ٹکٹ کیلئے دو امیدوار میدان میں ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق عام انتخابات کیلئے پولنگ 18 اگست کو ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 873132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/873132/1/جی-بی-الیکشن-روندو-میں-پی-کی-انتخابی-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org