QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم وفد کا دورہ پاراچنار

8 Jul 2020 16:03

علامہ وحید کاظمی نے پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ فدا حسین مظاہری، تحریک حسینی کے صدر علامہ عابد حسین جعفری اور ایف آئی آر میں نامزد علامہ سید تجمل حسین سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور علاقہ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے امور کو زیر بحث لایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے پاراچنار کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی رہنماء مولانا شیر علی افضل، ضلعی سیکرٹری جنرل پاراچنار مولانا سید نقی شاہ اور دیگر مقامی کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ وحید کاظمی نے پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ فدا حسین مظاہری، تحریک حسینی کے صدر علامہ عابد حسین جعفری اور ایف آئی آر میں نامزد علامہ سید تجمل حسین سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور علاقہ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے امور کو زیر بحث لایا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے حالیہ لڑائی میں شہید افراد کے لواحقین سے بھی ملاقاتیں کیں، اور ان سے تعزیت کی۔


خبر کا کوڈ: 873250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/873250/1/ایم-ڈبلیو-وفد-کا-دورہ-پاراچنار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org