QR CodeQR Code

پاراچنار، مختلف تنظیموں کے رہنماوں کی پریس کانفرنس

10 Jul 2020 00:35

مولانا یوسف حسین جعفری، انجمن حسینیہ کے رہنماء، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید نقی شاہ، مولانا باقر حیدری اور دیگر نے کہا کہ قبائل کو یہ علم نہیں تھا کہ ایف سی آر کے خاتمے کے بعد اس سے بھی بدتر قانون قبائلی اضلاع میں نافذ کیا جانیوالا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آج بمورخہ 9 جولائی 2020ء کو پاراچنار پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں انجمن حسینیہ، تحریک حسینی اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے سابق صدر مولانا یوسف حسین جعفری، انجمن حسینیہ کے رہنماء، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید نقی شاہ، مولانا باقر حیدری اور دیگر نے کہا کہ عشروں سے نافذ انگریز کے تشکیل کردہ ظالمانہ قانون 40 ایف سی آر سے قبائل بالآخر جب تنگ آگئے تو اسکے خاتمے کے لئے احتجاج اور مظاہروں پر اتر آئے۔ نتیجتاً  یہ قانون اپنے انجام کو پہنچ گیا اور فاٹا کو کے پی میں ضم کر دیا گیا۔ ایف سی آر کے تحت کسی بھی شہری کو بغیر کسی جرم و گناہ کے گرفتار کیا جاتا تھا اور پھر اس کے خلاف وہ اپیل کرنے کا حق بھی نہیں رکھتا تھا۔ تاہم قبائل کو یہ علم نہیں تھا کہ ایف سی آر کے خاتمے کے بعد اس سے بھی بدتر قانون قبائلی اضلاع میں نافذ کیا جانیوالا ہے۔


خبر کا کوڈ: 873515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/873515/1/پاراچنار-مختلف-تنظیموں-کے-رہنماوں-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org