QR CodeQR Code

کراچی، کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج

11 Jul 2020 02:20

سندھ ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک والوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ دونوں کے الیکٹرک کے اتحادی ہیں اور دکھاوے کا احتجاج کررہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے وفاقی حکومت سے کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل  شارع فیصل پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے سامنے کے الیکڑک کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک 26 لاکھ صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، اس کا لائسنس منسوخ کرکے فوری طور پر قومی تحویل میں لیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک والوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ دونوں کے الیکٹرک کے اتحادی ہیں اور دکھاوے کا احتجاج کررہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/873667/1/کراچی-کے-الیکٹرک-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org