QR CodeQR Code

روندو، ''میں آپکو ووٹ کیوں دوں؟'' سیمینار

13 Jul 2020 00:18

روندو کے ہیڈکوارٹر ڈمبوداس میں ایک سیمینار ''میں آپ کو ووٹ کیوں دوں'' کے عنوان سے منعقد کیا گیا، جس میں حلقے کے تمام امیدواروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ سیمینار میں امیدواروں نے اپنا منشور عوام کے سامنے رکھا اور بعد میں عوام کیجانب سے سوالوں کا بھی سامنا کیا۔ سیمینار میں شریک افراد نے امیدواروں سے انکی کارکردگی، اہلیت اور منشور سے متعلق سوالات کیے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے سب ڈویژن میں روندو نوجوانوں کی تنظیم ''روندو یونائیٹڈ موومنٹ'' نے ایک سمینار کے ذریعے قانون ساز اسمبلی کے امیدواروں کو عوام کی عدالت میں کھڑا کر دیا۔ روندو کے ہیڈکوارٹر ڈمبوداس میں ایک سیمینار ''میں آپ کو ووٹ کیوں دوں'' کے عنوان سے منعقد کیا گیا، جس میں حلقے کے تمام امیدواروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ سیمینار میں امیدواروں نے اپنا منشور عوام کے سامنے رکھا اور بعد میں عوام کی جانب سے سوالوں کا بھی سامنا کیا۔ سیمینار میں شریک افراد نے امیدواروں سے ان کی کارکردگی، اہلیت اور منشور سے متعلق سوالات کیے۔ سیمینار میں پی پی کے امیدوار نجف علی، تحریک انصاف کے راجہ شاہ سلطان، وزیر امتیاز، اختر جمعہ، تحریک اسلامی کے سکندر علی، ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار علامہ مشتاق حکیمی اور حاجی زرمست خان، نون لیگ کے عباس ایڈووکیٹ، آزاد امیدوار بشارت ایڈووکیٹ، سید یاسین شاہ، پی پی کے امیدوار وزیر محمد خان شریک ہوئے جبکہ پی پی کے امیدوار وزیر حسن اور تحریک انصاف کے راجہ ناصر علی خان اور عالم نور حیدر شریک نہیں ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 874049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/874049/1/روندو-میں-ا-پکو-ووٹ-کیوں-دوں-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org