QR CodeQR Code

لاہور، دربار بی بی پاکدامنؒ توسیع منصوبہ کے حوالے سے اجلاس

14 Jul 2020 21:42

ممتاز عالم دین اور خطیب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دربار بی بی پاکدامن کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں، مختلف مراحل میں دربار تعمیر ہوگا، پہلے مرحلے میں چودہ کنال پر دربار کی تعمیر ہو گی، اس کے بعد 72 کنال پر تعمیر مکمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام شیعہ سنی عمائدین متفق ہیں کہ دربار کی توسیع کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں دربار بی بی پاکدامنؒ کی توسیع کے حوالے سے علماء و مشائخ کا اجلاس ہوا جس میں علامہ سید شہنشاہ نقوی، حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا عاصم مخدوم، مولانا امجد چشتی سمیت دیگر علمائے کرام اور مشائخ عظام شریک ہوئے۔ علامہ سید شہنشاہ نقوی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومتی دستاویزات کے مطابق دربار کی زمین 72 کنال ہے، 2 کنال پر دربار کی تعمیر منظور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے دس سال پہلے منظور کردہ نقشے کے مطابق دربار کی تشکیل ہونی چاہیے، قابضین سے جگہ واگزار کروائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 874436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/874436/1/لاہور-دربار-بی-پاکدامن-توسیع-منصوبہ-کے-حوالے-سے-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org