QR CodeQR Code

وزیر اعظم کا دورہ دیامر بھاشا ڈیم

15 Jul 2020 23:26

وزیر اعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی موجود تھے۔ عمران خان نے ڈیم کے تعمیراتی یونٹ کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر عمران خان کو واپڈا حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دیامر بھاشا ڈیم کا خصوصی دورہ کیا اور ڈیم کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی موجود تھے۔ عمران خان نے ڈیم کے تعمیراتی یونٹ کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر عمران خان کو واپڈا حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم بنانے کا فیصلہ پچاس سال پہلے ہوا تھا لیکن اب جا کر کام شروع ہوا ہے۔ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم نے کتنی بڑی تاریخی غلطی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پانچ ہزار بڑے ڈیم تعمیر کیے ہیں ہمارے پاس صرف تین ہے۔ عمران خان نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم ہوگا۔ مزید ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے پلان بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شروع میں پاکستان کی ترقی کی وجہ یہ تھی کہ ہماری انڈسٹری سستی بجلی پر کھڑی تھی لیکن نوے کی دہائی میں درآمدی فیول کے زریعے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے نے انڈسٹری تباہ کر دی۔


خبر کا کوڈ: 874682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/874682/1/وزیر-اعظم-کا-دورہ-دیامر-بھاشا-ڈیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org