QR CodeQR Code

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں اور دیگر علماء کی پریس کانفرنس

25 Jul 2020 19:15

صحافی : تصور حسین شہزاد

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کا کہنا تھا کہ 1973ء کا آئین تمام مکاتب فکر کی مشاورت اور باہمی رضامندی سے منظور کیا گیا، نصف صدی گزرنے کے بعد آج اس آئین کی اسلامی حیثیت کو چیلنج کرنے کی کوشش ان قوتوں کیجانب سے کی جا رہی ہے، جنہوں نے اس ملک میں مسلکی نفاق کی بنیاد ڈالی، ملک کے امن و امان کو تباہ کرنیوالے دہشتگردوں سے بھی زیادہ خطرناک وہ عناصر ہیں، جو شدت پسندی کی راہ ہموار کرنے کیلئے میدان فراہم کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اور دیگر شیعہ علماء نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس ہونیوالا متنازع ایکٹ مسترد کرتے ہیں، یہ ایکٹ مقدسات کی حفاظت کیلئے نہیں بلکہ ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کی سازش ہے، جسے یک طرفہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مبارک علی موسوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اقبال کامرانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ حسن علی ہمدانی، ممتاز عالم دین علامہ حسین نجفی، علامہ امتیاز عباس کاظمی، علامہ امجد علی جعفری سمیت دیگر علمائے کرام موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 876504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/876504/1/لاہور-ایم-ڈبلیو-کے-رہنماوں-اور-دیگر-علماء-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org