QR CodeQR Code

اسلام آباد، اہلیان کرم ایجنسی کا احتجاج

26 Jul 2020 02:09

احتجاجی ریلی میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان ضلع اسلام آباد، راولپنڈی، آئی ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن، اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں سے وابستہ رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے اہلیان پاراچنار ضلع کرم کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں پاراچنار شہر میں حالیہ دھماکے کی شدید مذمت کی گئی۔ احتجاجی ریلی میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان ضلع اسلام آباد، راولپنڈی، آئی ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن، اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں سے وابستہ رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی سے علامہ علی اکبر کاظمی، صابر حسین، مرتضیٰ طوری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پاراچنار میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مزمت کی اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ پاراچنار میں دہشتگردی کی روک تھام اور زمینی مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 876557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/876557/1/اسلام-آباد-اہلیان-کرم-ایجنسی-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org