QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کراچی کا یوم تشکر

26 Jul 2020 02:53

تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کے وقار کو بڑھایا، دیگر ممالک نے وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کیا، عوام کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کچھ نہیں کیا، بل گیٹس بھی آج احساس پروگرام کی تعریف کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے ملک کامیابی کی طرف جارہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر کراچی میں پارٹی کی ایک تقریب ہوئی۔ یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی وجہ سے ملک کامیابی کی طرف جارہا ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن کو پوری دنیا نے فالو کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کے وقار کو بڑھایا، دیگر ممالک نے وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کچھ نہیں کیا۔ خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بل گیٹس بھی آج احساس پروگرام کی تعریف کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 876570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/876570/1/پی-ٹی-آئی-کراچی-کا-یوم-تشکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org