QR CodeQR Code

علامہ سید جواد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

27 Jul 2020 19:22

تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ نے کہا کہ اتحاد امت کیلئے علماء کا کردار انتہائی اہم ہے، علماء ہی ذہنی سازی کرتے ہیں اور اصلاح امت کیلئے علماء کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے مولانا طارق جمیل کی تبلیغی اور اصلاحی خدمات کی بھی تعریف کی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے وفد کے ہمراہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے تلمبہ میاں چنوں میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے وطن عزیز پاکستان میں حالیہ فرقہ وارانہ لہر کی روک تھام اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا طارق جمیل نے علامہ سید جواد نقوی و جامعہ عروہ الوثقی لاہور کی وحدت امت کیلئے خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں ماہ ربیع الاول میں جامعہ عروہ الوثقی لاہور میں منعقد ہونیوالی اتحاد امت کانفرنس کے بارے میں مختلف امور زیر بحث آئے۔


خبر کا کوڈ: 876896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/876896/1/علامہ-سید-جواد-کی-مولانا-طارق-جمیل-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org