0
Tuesday 4 Aug 2020 21:07

جے ڈی سی فاﺅنڈیشن کے تحت اجتماعی قربانی

اسلام ٹائمز۔ جے ڈی سی فاﺅنڈیشن پاکستان کی جانب سے غرباء و مساکین میں گوشت کی تقسیم کیلئے بڑے پیمانے پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں اونٹ، گائے، بیل، بکرے اور دنبے قربان کئے گئے، قربانی کا تمام گوشت غربا و مساکین اور دیگر مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ اجتماعی قربانی کی تقریب میں شہر بھر سے پاکستان کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز و جید علمائے کرام، سیاسی و سماجی رہنما اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں مولانا شیخ محمد حسن، مولانا جعفر الحسن تھانوی، مولانا منظرالحق تھانوی، قاری اللہ داد، مولانا آزاد جمیل، مولانا عقیل انجم قادری، علامہ ناظر عباس تقوی، مولانا قاضی احمد نورانی، علامہ علی کرار نقوی، مولانا سلیم اللہ ترکی، مولانا فیصل عزیزی بندگی، ٹی وی آرٹسٹ فیصل قریشی، پی فار پکاﺅ فیم نادر علی، ڈاکٹر فاروق ستار، سماجی رہنما اسد حنیف، رضی حیدر، مصطفیٰ شبیر، معروف بزنس مین امجد خان، غلام مرتضیٰ رحمانی، مطلوب اعوان قادری، قاری انوار حمیدی، معاذ علی نظامی ود یگر کے نام شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش