QR CodeQR Code

پشاور، برسی شہید عارف الحسینی اجتماع

6 Aug 2020 01:31

جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں مذہب اسلام کے حقیقی نظریات متعارف کرائے اور پاکستانی قوم کا تعلق انقلاب اسلامی سے جوڑا، پاکستان میں انقلاب اسلامی کیساتھ پہلی وابستگی جماعت اسلامی نے کی، ضیاء الحق نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے اسلام کو ایک کارڈ کے طور پر استعمال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستانی قوم کا تعلق حقیقی اسلامی نظریات اور انقلاب اسلامی سے جوڑا، پنجاب میں متنازعہ بل پیش کرکے پرانے مسائل کو ایک بار پھر زندہ کرنیکی کوشش کی گئی ہے، بابری مسجد کی جگہ آج مندر کی تعمیر کا آغاز شہید قائد کی شہادت جیسا سانحہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور میں شہید عارف الحسینی کی 32ویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں مذہب اسلام کے حقیقی نظریات متعارف کرائے اور پاکستانی قوم کا تعلق انقلاب اسلامی سے جوڑا، پاکستان میں انقلاب اسلامی کیساتھ پہلی وابستگی جماعت اسلامی نے کی، ضیاء الحق نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے اسلام کو ایک کارڈ کے طور پر استعمال کیا۔


خبر کا کوڈ: 878627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/878627/1/پشاور-برسی-شہید-عارف-الحسینی-اجتماع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org