QR CodeQR Code

پاراچنار، برسی شہید عارف حسینی

7 Aug 2020 01:00

برسی کی تقریب سے سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، شہید کے فرزند سید علی الحسینی، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین، علامہ قیصر عباس، علامہ محمد حسین طاہری، علامہ یوسف حسین جعفری، حاجی عابد حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی بتیسویں برسی کرم میں بھی انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ میں علامہ سید عارف حسین الحسینی شہید کے مزار پر تحریک حسینی کے زیراہتمام منعقدہ بتیسویں برسی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، شہید کے فرزند سید علی الحسینی، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین، علامہ قیصر عباس، علامہ محمد حسین طاہری، علامہ یوسف حسین جعفری، حاجی عابد حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ ملت جعفریہ کے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی تھے، اس وجہ سے اسلام دشمن عناصر نے انہیں شہید کرکے پاکستان اور عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔


خبر کا کوڈ: 878792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/878792/1/پاراچنار-برسی-شہید-عارف-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org