QR CodeQR Code

اورکزئی میں شہید علامہ عارف الحسینی کی برسی

7 Aug 2020 23:57

اجتماع میں سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد اقبال بہشتی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، اہلسنت عالم دین سید ابرار حسین شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی کے موقع پر مدرسہ اہلبیت انوار المدارس کلایہ اورکزائی میں تحریک تعلیمات اہلبیت و تنظیمات کلایہ کی جانب جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، اہلسنت عالم دین سید ابرار حسین شاہ اور علاقہ بنگش کے دیگر علمائے کرام سمیت اہم شخصیات و عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شہید قائد نے ملت تشیع پاکستان کو بیدار کیا اور شعور دیا، وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی و بانی تھے، اسی طرح انہوں نے ملت کے اتحاد کی ضرورت پر بھی ہمیشہ زور دیا۔ 


خبر کا کوڈ: 878960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/878960/1/اورکزئی-میں-شہید-علامہ-عارف-الحسینی-کی-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org