0
Sunday 9 Aug 2020 16:55

تہران، پاکستانی اسٹوڈنٹس کیجانب سے لبنانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی

اسلام ٹائمز۔ آج پاکستانی اسٹوڈنٹس کے ایک وفد نے تہران میں واقع لبنان ایمبیسی کا دورہ کیا اور ایمبیسی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور اُن سے پاکستانی قوم کی طرف سے بیروت میں ہونے والے دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے خاندانوں کے لئے تعزیت و تسلیت اور زخمیوں کے لئے دعا کی۔ پاکستانی ملت کی طرف سے خصوصی ہمدردی اور پیغام کا خط ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے لبنان ایمبیسی کے اعلیٰ حکام کو دیا۔ اس موقع پر  ریسرچ اسکالر حسن رضا نقوی اور ڈاکٹر محدث نقوی بھی انکے ہمراہ تھے۔ دیگر برادران و خواہران نے بھی لبنانی ملت سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خط میں لبنانی ملت کے دکھ میں برابر کے شریک ہونے کے علاوہ اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی گئی اور پاکستانی ملت کی طرف سے پیغام دیا گیا کہ ہم استعمار مخالف ایجنڈے پر لبنان اور بالخصوص حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لبنانی اعلیٰ حکام نے ملت پاکستان کے وفد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 879273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش