0
Monday 10 Aug 2020 14:20

پاراچنار میں عید غدیر جلسہ

اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں عید غدیر کی مناسبت سے دو روزہ جلسے اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گيا، جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، قبائلی عمائدین اور عوام نے شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں منعقدہ عید غدیر کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ عید غدیر داماد رسول (ص)، شیر خدا، حضرت علی علیہ السلام سے منسوب ہے اور زندہ قومیں اپنی تاریخ کو زندہ رکھتی ہیں، علماء کا کہنا تھا کہ موجودہ بدامنی کے خاتمے اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور مسلمانوں کے اتحاد میں علماء کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 879380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش