QR CodeQR Code

لاہور، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس

10 Aug 2020 20:16

لاہور میں منعقد ہونیوالے اجلاس کے شرکاء نے تحفظ بنیاد اسلام بل کو باہمی رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی۔ شرکاء نے کہا کہ ایک مخصوص مکتبہ فکر نے اس بل کے ذریعے اپنے مسلکی نظریات دوسرے پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے، شیعہ سنی مذہبی قائدین کا اس بل کے خلاف رکاوٹ بننا دانشمندی و بصیرت کا بہترین مظاہرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی شوری کا اجلاس سیکرٹری جنرل عبدالخالق اسدی کی سربراہی میں لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع سے اراکین صوبائی شوریٰ نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کی مجموعی صورتحال اور درپیش مسائل پر خصوصی گفت و شنید کیساتھ ساتھ عزاداری کے امور بھی زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری کے پروگراموں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور کسی کو مذہبی پروگراموں میں رکاوٹ پیدا کرنے کی قطعاََ اجازت نہ دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 879459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/879459/1/لاہور-ایم-ڈبلیو-پنجاب-کی-صوبائی-شوری-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org