0
Monday 10 Aug 2020 23:26

اسلام آباد، جماعت اسلامی کا تحفظ معیشت تاجر کنونشن

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے ذیلی ادارے تنظیم تاجران پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والے تحفظ معیشت تاجر کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن سے سینیٹر سراج الحق، نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور تنظیم تاجران کے صدر محمد کاشف چوہدری نے خطاب کیا۔ کنونشن میں تاجروں اور کاروباری طبقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہے، وزیراعظم صاحب کے 2 سو ماہرین آئی ایم کے کلرک اور ورلڈ بینک کے ملازمین ہیں، معیشت کو تباہ کرنے والے یہی لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن طیب اردگان کار فیکٹری کا افتتاح کر رہے تھے، ہمارے وزیر اعظم مرغی اور کٹے کا اعلان کر رہے تھے، طیب ادرگان نے آج مضبوط معیشت کے باعث 23.5 بلین ڈالر کے قرضے واپس کیے، ہماری شرح نمو حکومت کے آنے سے قبل 5.3 تھا آج مائنس 1 ہو گئی ہے اس حکومت کے قرضے ہماری جی ڈی پی سے 28 فیصد زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ہمارے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے، تاجر برادری جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرے تبدیلی ہم لائیں گے، پاکستان کا ہر آدمی آج پریشان حال ہے اور حکومت کے جانے کا انتظار کررہا ہے، آج تاجر کو ملک میں عزت چاہیے تاجر برادری کو منظم ہونے کی ضرورت ہے، حکومت ہر مالدار اور تاجر پر کرپٹ ہونے کا شک کرتی ہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 879510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش