QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان کا اجلاس عاملہ

11 Aug 2020 10:17

مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبا شریک ہونگے، تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، دانشور، انجینرز اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبا بھی شریک ہونگے، کنونشن کے اہم پروگرامات میں انٹرنیشنل تعلیمی سیمینار، محفل دوستان، اسٹڈی سرکلز، شبِ شہدا اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس ٹیکسلا میں تین روز کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس عاملہ کے اراکین نے متفقہ طور پہ محرم الحرام میں فروغ عزاداری کیساتھ ساتھ تحفظ عزاداری کے عزم کا اظہار کیا۔ تحفظ عزاداری مہم کے تحت خدمت مہم کو ملک کے گوش و کنار میں عام کیا جائے گا، تمام جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی اور عزادارن امام حُسین علیہ السلام کو موذی وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے طبی احتیاطی تدابیر پہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 879559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/879559/1/آئی-ایس-او-پاکستان-کا-اجلاس-عاملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org