QR CodeQR Code

وحدت امت اور مذہبی ہم آہنگی مشاورتی کانفرنس

13 Aug 2020 19:18

لاہور کے جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں وحدت امت و مذہبی مفاہمت مشاورتی کانفرنس سے علماء و مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کارکردگی نے ملک دشمن عناصر اور بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کا مزید کھیل نہیں کھیل سکتے، پاکستان میں دہشتگردی قتل و غارت گری کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی سلامتی و بقاء کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، وطن دشمنوں کیلئے ارض پاک کو تنگ کر دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ کانفرنس میں علامہ سید جواد نقوی تحریک بیداری امت مصطفیٰ، مولانا محمد خان شیرانی سابق سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان، لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی، مفتی گلزار نعیمی جامعہ نعیمیہ اسلام آباد، خرم نواز گنڈا پور پاکستان عوامی تحریک، پیر ہارون گیلانی درگاہ حضرت میاں میر، چراغ علی شاہ جمعیت علماء اسلام (ف)، مولانا شاہد نقوی جامعہ نرجسیہ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد مرکزی جمعیت اہلحدیث ساجد میر گروپ سمیت دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی سازشیں کر رہا ہے، توہین اہلبیت اطہار علیہم السلام و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کرنیوالے مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، ہندوستانی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد پیدا کرنے کی سازشیں کر رہی ہے، عوام الناس انتشار پھیلانے والوں کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد کریں۔


خبر کا کوڈ: 880072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/880072/1/وحدت-امت-اور-مذہبی-ہم-ا-ہنگی-مشاورتی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org