0
Thursday 13 Aug 2020 23:58

فلسطینی سکول پر صیہونی طیاروں کی بمباری، سکول کی عمارت کو شدید نقصان

  • اسرائیل کا فلسطینی سکول پر انتہائی مہلک میزائل کیساتھ حملہ

    اسرائیل کا فلسطینی سکول پر انتہائی مہلک میزائل کیساتھ حملہ

اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے علی صبح فلسطینی علاقے غزہ پر اپنے ہوائی حملے کے دوران ایک فلسطینی سکول کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے مغربی حصے میں واقع الشاطی کیمپ کے ایک سکول کو پیشرفتہ میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا جس سے فلسطینی مدرسے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ صیہونی لڑاکا طیاروں کی جانب سے فائر کردہ میزائل سکول کے دوسرے طبقے کے ساتھ ٹکرائے جبکہ ان کے اندر موجود ہزاروں "سپرنٹرز" نے سکول کی عمارت میں جا بجا سوراخ بنا دیئے ہیں۔

اس حوالے سے غزہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم کا کہنا ہے کہ سکول پر صیہونی ہوائی حملے کے بعد اسے خالی کر دیا گیا ہے جبکہ اس حملے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے اور فائر کئے گئے میزائلوں کے باقی ماندہ و دھماکہ خیز مواد کو جمع کرنے کے لئے فلسطینی پولیس و بم ڈسپول اسکواڈ نے سکول کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین کے الشاطی کیمپ میں واقع یہ سکول اقوام متحدہ کے ایک ذیلی امدادی ادارے (UNRWA) سے متعلق ہے جس پر اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے انتہائی پیشرفتہ میزائلوں کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سکول پر فائر کیا گیا ہر ایک صیہونی میزائل 1,500 مہلک سپرنٹرز پر مشتمل تھا جبکہ سکول کے تمام طلاب کی جان لینے کے لئے اس قسم کا صرف ایک ہی میزائل کافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 880117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش