QR CodeQR Code

پشاور، جے ایس او کا ڈویژنل اجلاس عمومی

18 Aug 2020 00:05

رائے شُماری کے ذریعے سابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری علی رضا میر کو پشاور ڈویژن کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ منتخب صدر علی رضا میر نے اس موقعہ پر اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے اجلاس عمومی میں علی رضا میر نئے ڈویژنل صدر منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کا اہم اجلاسِ عمومی پشاور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت جے ایس او پاکستان کے مرکزی رُکنِ نظارت اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے کی۔ اجلاس میں جے ایس او پشاور ڈویژن کے یونٹس صدور و سیکرٹریز اور دیگر ممبران نے شرکت کی اور نئے سال کے لئے دو اُمیدواران کے مابین انتخابی عمل نہایت خوشگوار ماحول میں مکمل کیا گیا۔ رائے شُماری کے ذریعے سابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری علی رضا میر کو پشاور ڈویژن کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ منتخب صدر علی رضا میر نے اس موقعہ پر اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا اور جے ایس او پشاور ڈویژن کے صدر منتخب ہونے پر تمام برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کی اُمیدوں پر پورا اُترنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 880912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/880912/1/پشاور-جے-ایس-او-کا-ڈویژنل-اجلاس-عمومی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org