QR CodeQR Code

لاہور میں اسرائیل مسترد ریلی

21 Aug 2020 19:53

ریلی سے خطاب میں علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کیساتھ معاہدہ کرکے گویا بیت المقدس کی آزادی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے اور ان لاکھوں فلسطینی مجاہدین کے خون کو فراموش کر دیا ہے جنہوں نے قبلہ اول کی آزادی کیلئے شہادتوں کے نذرانے پیش کئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام لاہور میں مال روڈ پر ناصر باغ سے مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی۔ ریلی میں خواتین، بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ یو ای اے کی جانب سے صیہونی ناجائز ریاست اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری فلسطینی مسلمانوں کی امنگوں کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، جو بھی مسلم ملک فلسطینی عوام کیخلاف ظلم و ستم کرنے پر حوصلہ افزائی کرے گا وہ مسلمانوں کا خائن اور غدار تصور کیا جائے گا کیونکہ اسرائیل کیساتھ تعلقات کی برقراری صرف فلسطینیوں کے نقصان میں نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 881675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/881675/1/لاہور-میں-اسرائیل-مسترد-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org